لکھنو :27/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی فیروز آباد لوک سبھا کی نشست ایک بار پھر چچا ۔بھتیجے کی جنگ کو دیکھ سکتے ہیں،کیونکہ پرگتی شیل سماجوی پارٹی کے صدر شیوپال نے کہا ہے کہ وہ فیروز آباد سے مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیروز آباد میں 3فروری کو ریلی کے دوران میں وہاں سے انتخابات میں مقابلہ کرنے کا اعلان کروں گا۔وہیں ان کے کزن اور سماجوی پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری رام گوپال یادو کے بیٹے اکشے یادو اس نشست سے ایم پی ہیں۔یو پی اسمبلی سے پہلے یادو خاندان میں جو جنگ دیکھنے کوملی تھی وہ لوک سبھا انتخابات میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔شیوپال کے فیروزآباد کی نشست سے لڑنا واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے بھتیجے اکھلیش کے خلاف جنگ کے موڈ میں ہیں۔ انہوں نے اکھلیش پر سخت حملہ کیا۔انہوں نے بی پی ایس کے ساتھ اتحاد کے خلاف اکھلیش پر حملہ کیا اور کہا کہ نہ ہی میں اور نہ ہی نیتاجی (ملائم سنگھ یادو)مایاوتی کو بہن مانتے ہیں تو اکھلیش کیسے ان کوبوابلارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مایاوتی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔وی کبھی سپا غنڈوں کی حکومت کہاکرتی تھیں۔ بتادیں کہ شوبپال یادو کی پارٹی آئندہ انتخابات میں لوک سبھا کی 80نشستوں میں مقابلہ کرے گی۔اکھلیش یادو کے اختلافات کے بعد شیوپال نے پرگتی شیل سماج پارٹی قائم کی۔شیوپال کا یہ اقدام ایس پی۔بی ایس پی کھیل کو خراب کرنے کی کوشش کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔